Tuesday, January 21, 2025

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترین
تھانہ واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاریمقامی انتظامیہ کا پولٹری ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون، پولٹری ایسوسی ایشن نے گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کو بلا جواز قرار دے دیاحکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سنیچر گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگچارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP کا تھانہ پڑانگ کا دورہتھانہ صدر واہ پولیس اور ڈکیت گینگ کا مقابلہ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاکایس آئی جان محمد نے دوران گشت ملزم نذیر حسین شاہ سے چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاقومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا، جہیز لینے والوں کوکم از کم 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہےنادرا نے5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئےالخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ وطالبات کیلئے تقریب کاانعقادچیک اینڈ بیلنس کے لیے سبطین خان کا چیف کوآرڈینیٹر ہونا بہت ضروری تھا,سردارحسن علی شاہراجہ عامرسعید کے والدراجہ محمد سعیدکی برسی کی دعائیہ تقریب عقیدت و احترام سے لائق علی چوک میں منائی گئیٹیکسلا کے عوام کے لیے خوشخبری الیکٹرک بس سروس کا آغاز کرایہ صرف 50روپےامریکہ میں قدرتی آفات کی تباہ کاریاں ,آگ اور برف کے طوفان کا سامنا، جیمز وڈز کا گھر خاکسترٹیکسلا بار کے سالانہ الیکشن اختتام پذیر ہوگئے، صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا
تازہ ترینلوکل نیوز

عمران خان کو ملک دشمن قوتوں کی سپورٹ حاصل تھی، عطا اللہ تارڈ

ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ڈپٹی جنرل سیکرٹری وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک دشمن قوتوں کی سپورٹ حاصل تھی،عمران خان ایک لابی کے تحت آیا جمائما خان اسرائیل زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے میں پارلیمنٹ کی بالا دستی کو تسلیم کیا گیا، پارلیمنٹ کو یہ اختیار ہے کہ قانون سازی کے زریعے کورٹ کے پروسیجر کو ریگولیٹ کر کے ترمیم کرے اور بہتر طریقہ کار وضع کرے،آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوتی تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا،اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو پٹرول چھ سو روپے لیٹر،ڈالرسات سو پر چلا جاتا، میاں نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، میاں نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں ورکر کنونشن کے انعقاد پر واہ کینٹ میں ٹکٹ ہولڈر پی پی20 راجہ سرفراز اصغر کے دفتر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی، ممبران کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ملک عارف محمود، زیشان صدیق بٹ و دیگر موجود تھے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جو بڑے بڑے وعدے کر کے آیا تھا، اس نے نواز شریف کے پاکستان کا کیا حال کیا،عمراں خان نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، یہ بد حالی سولہ ماہ میں ہوئی یا چار سالوں میں ہوئی،ڈالر بے قابو اسی کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا، اب ڈالر سٹیبل ہے،عمران خان نے ملک کو تباہ کر کے اپنی جیبیں بھریں،اسکا ایجنڈہ ہی ملک کو تباہ کرنا تھا،اگر آئی ایم ایف کا معاہدہ طے نہیں پاتا تو اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا، ڈالر سات سو پر جبکہ پٹرول چھ سو روپر لیٹر ہوتا،ایکسپورٹ بند ہوجاتی، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ایک بڑا کارنامہ ہے،نواز شریف ہی اس ملک کو سنوار سکتے ہیں وطن واپسی پر وہ اپنا یجنڈہ بیان کریں گے،عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مینار پاکستان میں انسانوں کا سمندر نظر آئے گا اور مینار پاکستان کا گراونڈ چھوٹا پڑ جائے گا،الیکشن تاریخ کے ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ جہاں آئین میں نوئے روز کا زکر ہے وہاں مردم شماری کا بھی زکر ہے،مردم شماری کے ساتھ ساتھ آئین یہ بھی کہتا ے کہ حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے،پی ٹی آئی حکومت نے کئی نئے اضلاع بنا دیئے،یہ سارے وہ امور ہیں جو آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے انجام دینے ہیں،انکا کہنا تھا کہ میں الیکشن کمیشن کو داد دیتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں انھوں نے نہ صرف حلقہ بندیوں کی حتمی تاریخ چودہ دسمبر سے تیس نومبر تک شارٹ کیا، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن جنوری میں ہوں تو سب کو قبول ہونگے، نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے لیگی زعما کو ٹارگٹ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ٹارگٹ سے کئی گنا زیادہ لوگ مینار پاکستان اپنے قائد کے استقبال کے لئے پہنچیں گے انکا کہنا تھا کہ چشم فلک نے اس سے پہلے اتنا بڑا اور شاندار استقبال نہیں دیکھا ہوگا،میاں نواز شریف کی ناہلی کی مدت پوری ہوچکی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کا نواز شریف کی ناہلی سے کوئی تعلق نہیں،نہ اسکا اثر اس پر پڑے گا،یہ افواہیں مخالفین پھیلا رہے ہیں جو قابل مذمت ہیں،فلسطین کے اندر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں،افسوس کی بات ہے کہ گولڈ سمت سمیت دیگر لوگ میدان میں آگئے ہیں،جمائما کے بیان کی پر زور مذمت کرتا ہوں،فلسطینی بچوں کے ناحق خون بہانے میں کیا گولڈ سمت کی فنڈنگ شامل نہیں،میئر کے الیکشن میں زاہد گولڈ کی انتخابی مہم کس نے چلائی،کس نے کہا کہ زاہد گولڈ بھلا آدمی ہے،حماس نے فلسطینیوں کو انکا حق دلانے کی کوشش کی، میں یہ سمجھتا ہوں کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحٖفظ ہونا چاہئے، اسرائیلوں کا قبضۃ نا حق ہے اوررہے گا،کشمیر اشو پر انکا کہنا تھا کہ ہندوستان کی اس سے پہلے اتنی جرات نہیں ہوئی کہ وہ آسانی سے کشمیر کو ہڑپ لیتا،کشمیر ہو یا فسلطین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے، انکا کہنا تھا کہ سائفر کیس کا فیصلہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندرر آجانا چاہئے،یہ کھلواڑ اس شخص نے کیا جس نے عدت کے دوران نکاح کیا اور جسکی بیٹی کا کیس چل رہا ہے،

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *