Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

انٹرنیشنل

امریکی فوج کا لڑاکا طیارہ سان ڈیاگو میں گر کر تباہ

طیارے کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منتقل ہونے پر افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ ایک ہیلی کاپٹر اور جہاز کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا گیا جنھیں طیارے کا ملبہ مل گیا

ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا۔ طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ پائلٹ کے حوالے سے تاحال کوئی خبر میڈیا کو جاری نہیں کی گئی۔

کیلیفورنیا کی ایک ملٹری بیس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کا تباہ ہونا ایک حادثہ ہے جس میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

بیان میں یہ وضاحت بھی دی گئی ہے کہ طیارے نے میرین کور ایئر اسٹیشن سے پرواز نہیں بھری تھی اور نہ ہی یہ  میرین ایئرکرافٹ ونگ کا حصہ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *