پاکستان یوتھ لیگ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ پر ڈاکٹر روف امیر ایوارڈ کی تقریب
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)واہ کینٹ میں عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ڈاکٹر رؤف امیر ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی گردو نواح کے تمام سکولوں سے نمایاں اساتذہ کا انتخاب کیا گیا تقریب کی صدارت افسانہ نگار،محقق اور دانشور محمد حمید شاہد (تمغہ امتیاز)نے کی مہمان خصوصی ماہر تعلیم شفقت حیات تھے مہمانانِ اعزاز میں ڈاکٹر سید اسد علی اور طارق انیس شامل تھے نظامت کے فرائض صحافی و کالم نگار عفت رؤف نے ادا کئے،تلاوتِ کلامِ پاک حافظ محمد حسان اور نعت خوانی صاحب زادی تمکنت رؤف امیر نے کی بصارت سے محروم بصیرت سکول کی طالبہ نور العین نے اساتذہ سے متعلق گیت سنایا،مہمانوں کے علاوہ دیگرمقررین میں نوید مسرت عابد حسین،جاوید اقبال مرزا،فدا جاوید،شھزادہ خرم،تاجر و استاد نعیم اشرف،عطاء الرحمٰن چوہدری اور طالب انصاری شامل تھے مقررین نے اساتذہ کے مقام اور اہم کردار کو سراہا اور دور جدید میں علمی میدان کے خلا کو پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ایوارڈ یافتہ اساتذہ میں نعیم اشرف،ڈاکٹر اسد مصطفیٰ،پروفیسر ہاشم علی خان ہمدم،سیدہ عابدہ،کنول سہیل،فرخندہ اکرم،نوید مسرت،فاخرہ ظفر،امنہ ملک،مہناز اختر،زینی تنویر،شبانہ کوثر،نوشین طیب اوررخشندہ اختر شامل تھے مختلف سکولوں کے اساتذہ میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں صاحب صدارت محمد حمید شاہد کو خصوصی شیلڈ ان کی اہلیہ یاسمین حمید نے پیش کی






