Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

پاکستانتازہ ترین

افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری

اسلام اآباد ( بیورورپورٹ )پاکستان پچھلے 40 سال سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے،پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے،افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی خطے میں پائیدار امن اور معاشی استحکام کا ضامن ہے
1 اکتوبر کو ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کی ہدایات دی گئیں
غیر قانونی افغان باشندوں کو 31 اکتوبر 2023 تک ہر صورت پاکستان سے چلے جانے کا انتباہ دیا گیا،حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیڈ لائن کے اعلان کے بعد افغان باشندے رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں،19 اکتوبر کو 3248 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے ،3248 افغان شہریوں میں 778 مرد، 710 خواتین اور 1760 بچے اپنے ملک چلے گئے ،افغانستان روانگی کے لیے 82 گاڑیوں میں 215 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،اب تک کل 51,756 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *