واہ ماڈل ٹاؤن:پکس سکول انتظامیہ اور بچوں نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)فلسطینیوں کے حق میں واہ ماڈل ٹاؤن مرکزی انجمن تاجران واہ کینٹ لیڈیز ونگ کی صدر میڈم صوبیہ تنویر اور مرکزی انجمن تاجران واہ ماڈل ٹاؤن کے صدر الفت حسین کی سربراہی میں پکس سکول کی انتظامیہ اور بچوں کے ساتھ احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی پکس سکول سے شروع ہوئی واہ پریس کلب واہ ماڈل ٹاؤن سے ہوتی ہوئی میلاد چوک دفتر الفت حسین پر اختتام پذیر ہوئی جس میں چھوٹے بچے بچیوں اور استاتذہ نے شرکت کی اور اپنی حکومت کو پیغام دیا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھائے ہم اپنے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں کا ہر ممکن ساتھ دیں گے اگر اسرائیل اپنی بدمعاشیوں سے باز نہ آیاتو ہماری فوج فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دے اور جنگ میں شریک ہو۔ریلی میں شریک چھوٹے بچوں نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطین کے شہدا کے لئے دعاکی