چوہدری نثار کا قومی اسمبلیوں کی دونوں نشستوں سےآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان،پینل کے لئے صوبائی امیدوار کا چناو خود کرنے کا عندیہ
واہ کینٹ ،ٹیکسلا(نمائندگان نوائے ٹیکسلا) چوہدری نثار علی خان نے الیکشن کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا،چوہدری نثار علی خان کی واہ کینٹ آمد، ڈیرہ سعید نواز پر دوستوں کی بڑی بیٹھک،الیکشن کے حوالے سے ساتھیوں کولائن آف ایکشن دے دیا،کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں وارڈز کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی ہدائت،لوسر شرفو ڈیرہ سعید نواز پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھاکہ انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیں گے، تما م دوست عوام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں، حلقہ کے عوام جانتے ہیں کون انکے ساتھ مخلص ہے اور کس نے عوام کو ہمیشہ سیڑھی بنایا، تمام ذمہ داران اپنی اپنی وارڈ ز میں متحرک ہو جائیں، انکا کہنا تھا کہ آپ کو کسی سے رابطہ کرتے ہوئے فخر ہوگا کہ آپ اور میں نے ہمیشہ صفا ستھری سیاست کی اور عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کی اور اصولوں کی سیاست پر ہمیشہ کاربند رہے،ملک سعید نواز کے ڈیرہ پر اپنے گروپ کے رفقاء سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی18سے کون صوبائی امیدوار ان کےساتھ پینل میں شامل ہوگا اسکی دوستوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں وقت آنے پر اسکا فیصلہ میں خود کرونگا،الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد ہماری تحریک زور پکڑے گی، اس موقع پر شیخ زیشان سعید، راجہ لطیف، چوہدری محمد اسلم آف پنڈ مہلو، شیخ ارحم زیشان، شیخ محمد حاشر زیشان، اکبر دین بٹ، ملک سعید نواز، ایوب صراف،ملک نثار اعوان آف بجاڑ، سردار رقاب زمان خان، ملک اویس آف چھاچھی محلہ، ٓصف نواز کاشمیری، سردار طاہر،حافظ سہیل اختر، سید نوید عباس،احمد خان،شاہ ویز خان،تصوف تعظیم قریشی، نعمان احترام، رانا عمر،و دیگر موجود تھے،چوہدری نثار علی خان نے ا س موقع پرواہ کینٹ بورڈ کی10وارڈز کے ذمہ داران کے وفوسے ملاقات کی، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی آمدہ الیکشن کے حوالے سے حلقہ پی پی 18 (واہ کینٹ) میں کمیٹیوں کو بریفننگ، وارڈز کے ذمہ داران کو آمدہ الیکشن کے لائحہ عمل پر ہدایات جاری کیں۔