بزنس ٹائیکون سورج گلی خطابی گل کرش پلانٹ کا مالک حاجی خطاب گل عرف خطابی ہری پور عدالت سے گرفتار
ہری پور ( بیورورپورٹ )بااثر کرش پلانٹ مافیا خان پور میں اپنے اپ کو بزنس ٹائیکون کہنے والا سورج گلی خطابی گل کرش پلانٹ کا مالک حاجی خطاب گل عرف خطابی کو ہری پور عدالت سے گرفتار کر لیا گیا حاجی خطاب گل نے سورج گلی کے رہائشی کو زمین کی خرید کے عوض لین دین پر 1 کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا تھا جس پر تھانہ خان پور میں 489F کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
مدعی مقدمہ محمد یعقوب سکنہ سورج گلی کی جانب سے ہری پور سے تعلق رکھنے والے مشہور قانون دان سرفراز احمد ایڈووکیٹ نے سینئر سول جج ایڈمن/ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر عظمت کی عدالت میں مضبوط دلائل پیش کئے تمام ثبوتوں اور گواہان اور دلائل کی روشنی میں معزز عدالت کے جج عمر عظمت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم حاجی خطاب گل عرف خطابی کو 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جس پر مجرم خطابی گل کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ مجرم خطابی گل نے مدعی مقدمہ محمد یعقوب کو 2 سال قبل ایک کڑور روپے کا جعلی چیک دیا تھا جسمیں بعد ازاں 50 لاکھ ادا کر دیا باقی ماندہ رقم دینے سے انکاری ہو گیا۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے تھانہ خان پور میں دو سال قبل جعلی چیک 489F کی درخواست دی گئی تھی جس پر ملزم نے عدالت سے ضمانت لے رکھی تھی آج وکلاء کی بحث و دلائل مکمل ہونے کے بعد خطابی گل کو معزز عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی