واہ کینٹ میں آئی پی پی کی دستار بندی !! کون کون آئی پی پی میں شامل ہوا؟
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی جانب سے چئیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور قائدین آئی پی پی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق ایم این اے منصور حیات خان، سابق ایم پی اے عمار صدیق خان، سردار ممتاز خان پسوال، چوہدری افضل، ملک عظمت محمود و دیگر نے باقائدہ آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،چئیرمین آئی پی پی جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے انھیں گلے میں آئی پی پی کے رومال ڈالے، تقریب میں خان گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک تھی،سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی باضابطہ آئی پی پی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی سے وابستگی کا باب اختتام پذیر ہوگیا،تقریب میں آئی پی پی کی لیڈر شپ جنرل سیکرٹری عامر کیانی، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،عون چوہدری،اسحاق خاکوانی بھی شریک تھے، پیرمحمود عباسی بھی سٹیج کی زینت بنے ہوئے تھے، جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر سات راجہ طارق محمود اد اکر رہے تھے۔ٹیکسلا بار کے سینیئر وکلاایس عرفان ملک، سابق صدر ٹیکسلا بارمنیر خان،سابق جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار تجمل حسن کاظمی، شاہ رخ حیات خان،سردار حمزہ خان،سید چن شاہ کاظمی،سابق چیف آفیسر بلدیہ ٹیکسلا فضل اکرم،ملک ایاز محمود، ملک پرویز،ادریس خان ڈی سی، راجہ بلال،سید مہتاب حسین شاہ،مفتی حیدر علی،سردار زبیر خان و دیگر تقریب میں شریک تھے،