Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا انتخابات سے متعلق اعلان چیلنج کرنےکا اعلان

90 دن سے آگے جانا غیر آئینی ہے،صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

اسلام آباد (بیوروچیف نوائے ٹیکسلا) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا انتخابات سے متعلق اعلان چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔کور کمیٹی ممبر اوررہنما پی ٹی آئی حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آئین 90 دن میں انتخابات میں جانے کا کہتا ہے،اس سے ایک دن آگے جانا غیر آئینی ہے۔ صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

کور کمیٹی ممبر نیاز اللہ نیازی الیکشن کمیشن جیسے کام کر رہا ہے،یہ آئینی ادارہ نہیں لگتا۔جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان تھا۔چاہتے تھے 90 روز میں الیکشن ہو جائیں۔ اس اعلان سے پارٹی خوش ہے۔عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے غیر یقینی صورتحال ختم ہو گی۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ وقت پر الیکشن کرانے کا پی پی کا موقف آئینی اور درست ہے۔ادراک تھا ملک کی موجودہ صورتحال مشکلات کا شکار ہے۔حلقہ بندیوں کا عمل تیز اور الیکشن کے وقت کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لیول پلئنگ فیلڈ کے مطالبے کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا ۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں گیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دئیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا۔ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ اعتراضات کے بعد حتمی فہرست 30 ستمبر کو جاری کیا جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *