اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رسول کا عطائیوں کے خلاف آپریشن، سات کلینک سیل دو عطائی گرفتار
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رسول کی سربراہی میں چوہدری اعجاز احمد تحصیل ہیلتھ انسپکٹر اور بلال احمد پبلک ہیلتھ انسپکٹرنے ٹیکسلا میں محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ عطائی ڈاکٹرز اور جعلی ادویات رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کیا،غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث سات کلینک کو سیل کردیا گیا،جبکہ دو عطائی ڈاکٹرز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے خلاف پرائمری ہیلتھ کیئر ایکٹ 2010 کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے پابند سلاسل کردیا گیا،جن کلینک کو سیل کیا گیاان میں سیفی ڈینٹل کلینک ایچ ایم سی روڈ ٹیکسلا،عبداللہ کلینک مچھر کالونی ٹیکسلا،سمین گل میڈیکل سنٹر احاطہ ٹیکسلا، باجوڑ میڈیکل سنٹر اینڈ کلینک احاطہ ٹیکسلا، اعوان ڈینٹل کلینک احاطہ ٹیکسلا،وہاب میڈیکل سنٹر براہمہ،عناب ڈینٹل کلینک احاطہ ٹیکسلا شامل ہیں،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجدکا کہنا تھا کہ عطائی ڈاکٹرز کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا،انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی