ایم پی اے پی پی 12 ٹیکسلا محسن ایوب خان کی سابق وزیراعظم نوازشریف اور چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات
لاہور(نمائندہ نوائے ٹیکسلا )ایم پی اے پی پی 12 ٹیکسلا محسن ایوب خان کی سابق وزیراعظم نوازشریف اور چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف ،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات،لاہور میں ایم پی اے و چیئرمین فنانس کمیٹی پنجاب محسن ایوب خان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اہم ملاقات ہوئی ،اس ملاقات میں راولپنڈی کی ترقی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہر کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران راولپنڈی میں جاری بنیادی ڈھانچے انفراسٹرکچرکے منصوبوں، عوامی سہولیات کی بہتری اور شہری مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات پر گفتگو کی گئی ،رکن صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور مزید بہتری کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں ،اس ملاقات میں دیگر معزز اراکین پنجاب اسمبلی بھی موجود تھے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محسن ایوب خان کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی ،انہوں نے راولپنڈی کی ترقی کے لیے حکومتی تعاون اور وسائل کی فراہمی پر بھی زور دیا تاکہ عوام کو درپیش مسائل جلد حل کیے جا سکیں۔ یہ ملاقات راولپنڈی کی بہتری اور ترقی کے لیے ایک مثبت پیشرفت قرار دی جا رہی ہے