اٹک:تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر گاڑی کے نیچے آ کر خطرناک ڈکیت ہلاک
اٹک (کرائم رپورٹر، نوائے ٹیکسلا)تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر گاڑی کے نیچے آ کر خطرناک ڈکیت ہلاک راولپنڈی اسلام آباد سے ایک نامعلوم شخص نے نیو سٹی فیز II علاقہ صدر حسن ابدال کیلئے آلٹو کار بطور ٹیکسی بک کی،نیو فیز سٹی ٹو پہنچ کر نامعلوم ڈکیت نے اسلحہ نکال کر ڈرائیور سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی کار ڈرائیور نے مزاحمت کی اسی دوران نامعلوم مسلح ڈکیت گاڑی کے نیچے آ کر زخمی ہو کر ہلاک ہو گیا تھانہ صدر حسن ابدال پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور ڈیڈ باڈی کو کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیاپولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کئے اور نامعلوم ڈکیت کا اسلحہ ناجائز بھی قبضہ میں لے کر گاڑی اور ڈرائیور کو مزید کارؤائی کیلئے تھانہ منتقل کر دیا






