کار چوروں کے مابین پولیس مقابلہ، کار چور گروہ کا ایک ساتھی ہلاک دو فرار
ٹیکسلا (کرائم رپورٹر، نوائے ٹیکسلا)ٹیکسلا میں رات گئے کار چوری کر کے فرار ہوتے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ,فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی کار چور ہلاک، ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے،پولیس نے گزشتہ رات چرائی گئی مہران کار اور اسلحہ برآمد کر لیا،ہلاک ملزم کی شناخت موسیٰ خان کے نام سے ہوئی جو کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزایافتہ بھی تھا، پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے،ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش، سی پی او کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،