ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سنیچر گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ
راولپنڈی ( کرائم رپورٹر ، نوائے ٹیکسلا )ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کی پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی ،2 رکنی متحرک یاسر ڈکیٹ گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،ملزمان میں گینگ کا سرغنہ یاسر بٹ اور اس کا ساتھی مظہر شامل ،ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں سنیچنگ اور گن پوائنٹ ڈکیتیاں کرتے تھے ،ملزمان ڈکیتی ،راہزنی ،جھپٹا اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے *پسٹل 30 بور و گولیاں برآمد ،ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن کر دیا گیا ،ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ایس ایچ او تھانہ ریس کورس ذوالقرنین ناز اور پولیس ٹیم کو شاباش ،عوام الناس کی جان و مال کے سوداگر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ، ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،