کامیاب ورکر کنونشن پر ملک عمر فاروق، حاجی نصیر الدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ دتہ اعوان، ملک طاہر محمود
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)سابق ممبران بلدیہ ٹیکسلا ملک اللہ دتہ اعوان،ملک طاہر محمود طاہری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ٹیکسلا کوہستان سیکرٹریٹ میں کامیاب ترین ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مسلم لیگ(ن) ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی ملک عمر فاروق، مسلم لیگ(ن) تحصیل ٹیکسلا کے صدر حاجی فیاض خان، کوہستان سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر حاجی نصیر الدین، ا و دیگر قائدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، ٹیکسلا سٹی کے تمام کونسلران،عہدیداران،کارکنان کی بھرپور نمائیندگی کرنے پر سابق کونسلر بلدیہ ٹیکسلا حاجی عارف جمیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے حاجی ملک عارف جمیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ملک اللہ دتہ اعوان ملک طاہر محمود طاہری نے حاجی عارف جمیل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ حلقہ کے کارکنان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ، لائرز ونگ، لیبر ونگ، علماء مشائخ ونگ،منیارٹی ونگ کے تمام دوستوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنھوں نے بھرپور محنت کی اور قائدین کی کال پر ورکرز کنونشن کی کامیابی میں اپنا اپنا رول ادا کیا،اسی جوش و جذبے کے ساتھ اکیس اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔