ٹیکسلا کی پہاڑیوں پرمحکمہ ماحولیات کا اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کے ہمراہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے پلانٹس کے خلاف بڑا آپریشن، سات پلانٹس مسمار
ٹیکسلا(سید عمیر علی سے) سیکرٹری محکمہ ماحولیات پنجاب اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی خصوصی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات راولپنڈی کی سربراہی میں ٹائر چلانے والے پلانٹس کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا، جبکہ فضائی آلودگی اور سموگ کو روکنے کے لئے چھاپے کے دوران سات پلانٹس مسمار کر دیئے، تفصیلات کے مطابق سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے 7 پائرالوسز پلانٹس محکمہ ماحولیات کے اینٹی سموگ سکواڈ اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے کاروائی کرتے ہوئے بند کر دیئے یہ پلانٹس ٹیکسلا کی پہاڑیوں میں لگائے گئے تھے، ان غیر قانونی پلانٹس میں بڑے پیمانے پر پرانے ٹائر جلانے سے زہریلا دھواں فضا میں پھیل رہا تھا،ٹائر جلانے کے اس عمل سے ان پلانٹس سے 400 ٹن کاربن پاؤڈر اور تیل بنایا جاچکا ہے جبکہ مزید کاربن بنانے کا عمل بھی جاری تھا، ان پلانٹس سے نکلنے والا کاربن نہ صرف سموک کی وجہ بھی بن رہا تھا بلکہ سانس لینے میں دشواری اور مختلف پھیپھڑوں کی بیماریاں بھی پھیلانے کا سبب بن رہا تھا، سمگو سیزن میں پنجاب حکومت کے سخت احکامات کے باوجود بھی ٹیکسلا کے پہاڑوں میں کاربن بنانے کا غیر قانونی کام جاری رہا جس کو اب مکمل طور پر بند کروا دیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے