اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کا محلہ ڈھوک مسکین گھر پر چھاپہ ،جانوروں کی آلائشوں سے بنائی جانے والی چربی کی بھاری مقدار پکڑ لی
حسن ابدال ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال میڈم ڈاکٹر ثناء کا اپنے عملہ اور پولیس نفری کے ساتھ محلہ ڈھوک مسکین میں ایک گھر پر چھاپہ،اسسٹنٹ کمشنر نے محلہ ڈھوک مسکین میں گھر میں جانوروں کی آلائشوں سے بنائی جانے والی چربی کی بھاری مقدار پکڑ لی، جس کو قبضے میں لے کر ملوث شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہےاس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کا کہنا تھا کہ ایسے مضر صحت اشیاء بنانے والے شخص سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،اور جو شخص بھی اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،