تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار مال مسروقہ برآمد
ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )ٹیکسلا پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ لیپ ٹاپ اور 07 ہزار روپے برآمد کر لیے، ملزم کی شناخت سیف اللہ خان کے نام سے ہوئی،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی, شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،