حسن ابدال :کرنٹ لگنے سے کمسن عائشہ دونوں بازووں سے محروم
حسن ابدال (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)حسن ابدال میں کرنٹ لگنے سے معصوم عاشہ دونوں بازوں سے محروم ہوگئی، اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ بچی گھر کے گیٹ پر لٹکتی بجلی کی تاروں میں کرنٹ آنے سے زخمی ہوئی،ادہر آئیسکو حکام نے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرنے کا عندیہ دے دیا،حکام کا کہنا تھا کہ مجرمانہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب واپڈا کے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ننھی عائشہ ہسپتال میں زیر علاج ہے،عائشہ تیسری جماعت کی طالب علم ہے،اہل علاقہ نے بھی ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی لٹکتی تاریں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں،