عیدمیلاد النبی ﷺ پر ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان
اسلام آباد (بیوروچیف نوائے ٹیکسلا) عیدمیلاد النبی ﷺ پر ملک بھرمیں بادل برسنے کی پیشگوئی سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی کےمطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں آج شام ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی جس کے سبب کل عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
موسمیاتی ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شہری موسلادھار بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے سمیت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر موجودگی یقینی بنائیں۔