Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

پاکستانتازہ ترین

نگران حکومت کا پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

کراچی (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ڈالر کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، امید ہے پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ڈالر میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا، یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قوم کو خوشخبری ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ صنعت اور تجارت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، کراچی کے تاجر پورے ملک کیلئے اہم ہیں، روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے، حکومت کے مؤثر اور فوری اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، ہم اس لیے آئے ہیں کہ صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں۔

نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، برآمدات 5سال میں 100ارب ڈالر تک لے جانے کا وژن ہے، فارما سیکٹر کی برآمدات صرف 250ملین ڈالر ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ کون سا ملک 9 ارب آمدنی اور 9 ارب سود کے ساتھ چل سکتا ہے؟ ہمیں فنڈ کی ضرورت ہے، کیپیٹل مارکیٹ کو استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ 1986 میں جو باتیں کررہے تھے آج بھی وہی کررہے ہیں، انتظار کرتے ہیں کہ سعودی عرب، چین پیسے دے دے گا، جو کرنا ہے وہ ہمیں کرنا ہے، میرے پاس 90 دن ہیں میں آپ کو پائیدار حل دینا چاہتا ہوں۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *