مریم نواز کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن احسن اقدام ہے، طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن احسن اقدام ہے،تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مکمل تائید کرتے ہیں، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں انتظامیہ کو عوام کے تحفظات بھی دور کرنے چاہیں،تجاوزات کے ذمہ داران سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا، چشم پوشی کے مرتکب انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ واہ، ٹیکسلا کینٹ سمیت بلدیہ ٹیکسلا کے افسران کے خلاف بھی سخت ترین محکمانہ کاروائی ہونی چاہئے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے چیمبر میں اپنی لیگل ٹیم کے اراکین شاز علی خان، شاہدعلی خان،عمران حیدرشاہ،فرحان خان، راجہ اویس کورال،خواجہ رشید، منصور احمد شبر،ماہین فاطمہ، سحرش چغتائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ان افسران کو چارج شیٹ ملنی چاہئے جنہوں نے نقشہ جات کی منظوری اور دیگر ادارے کے ایس او پیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلڈنگ کے نقشہ جات منظور کئے،اور ادارے کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے بھی وصول ہوئے،انکا مزید کہنا تھا کہ آج جب تجاوزات کے خلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے لوگوں کی پراپرٹی کو تجاوزات ظاہر کرکے انھیں مسمار کیا جارہا ہے،ایسے ذمہ داران کی بھی جواب طلبی ہونی چاہئے جنہوں نے بلڈنگز کی کلیرنس کرتے ہوئے تعمیرات کی اجازت دی،موقع پر ان جگہوں کی وزٹ کی گئی، ہرچیز کو چیک کیا گیا، اور اس پروسس کے بعد اسے او کی رپورٹ دی گئی، کیا ادارے کے سابقہ اور موجودہ افسران اسکے ذمہ داران نہیں،انکا کہنا تھا کہ واہ کینٹ کنٹونمنٹ بورڈ، ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ، ٹاون اینڈ پلاننگ انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی ہونی چاہئے جن کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی سے نوبت یہاں تک پہنچی،جب انکے خلاف بھی محکمانہ کاروائی ہوگی تب ہی آئندہ کوئی غیر قانونی فعل کا مرتکب نہیں ہوگا،طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے بطور سول سوسائٹی ان کرپٹ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دیا، انکا کہنا تھا کہ اس ضمن میں عدالت کو دروازہ کھٹکھٹائیں،تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے