تھانہ صدر واہ پولیس نے دو خواتین سمیت چار منشیات فروش دھر لئے
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) تھانہ صدر واہ کیا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروش دھر لئے ملزمہ اقراء سے 01کلو600گرام چرس،ملزمہ خدیجہ سے 01کلو600گرام چرس،ملزم نوازش سے 01کلو260گرام چرس،ملزم فراست سے 01کلو260گرام چرس برآمد کی گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات در ج کر لئے