واہ کینٹ کا رہائشی نوجوان خان پور ڈیم سپل وے میں ڈوب کر جاںبحق
خانپور ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) واہ کینٹ کا رہائشی نوجوان خان پور ڈیم سپل وے میں ڈوب کر جاںبحق ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 خان پور کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو پانی سے نکال کر ٹائپ ڈی اسپتال خان پور منتقل کر دیا ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت عاقب محمود ولد خان بہادر عمر 22 , 23 سال سکنہ لوسر شرفو واہ کینٹ سے ہوئی ڈی ایس پی سرکل خان پور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ خان پور صدیق شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش 3 روز پرانی ہے اور نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ واضح رہے ڈوبنے والا نوجوان چند روز قبل واہ کینٹ کے علاقے سے گم ہوا تھا جس کی سوشل میڈیا پر پوسٹیں بھی شئیر کی گئی اور تھانہ جات میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی گئی تھی تھانہ خان پور پولیس نے لواحقین سے رابطہ کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔