چیک اینڈ بیلنس کے لیے سبطین خان کا چیف کوآرڈینیٹر ہونا بہت ضروری تھا,سردارحسن علی شاہ
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا) معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار حسن علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سبطین خان کو چیف کوارڈینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ علاقے کے لیے بہت ضروری ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی قائم رہے سردار حسن علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم محسن ایوب خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ ٹیکسلا کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ نون کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ہم ہر طرح سے محسن ایوب خان کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں