معروف ریسٹورنٹ نثار چرسی تکہ کے مالک نثار خان سیاحوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گرفتار
پشاور (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر پشاور میں معروف ریسٹورنٹ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا، نثار خان کے خلاف غیرملکی سیاحوں کے ساتھ کھلے عام نازیبا حرکات کی عوامی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں معروف فوڈ اسٹریٹ نمک منڈی سیاحوں کی پسندیدہ جگہ ہے۔پشاور آنے والے ملکی وغیر ملکی سیاح یہاں ضرور آتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور پولیس نے نمک منڈی فوڈ اسٹریٹ میں روایتی چرسی تکہ کے ایک مشور ریسٹورنٹ کے مالک کو گرفتار کیا ہے۔نثار خان کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہ قبول میں پی پی سی دفعہ 294 کے تحت درج کیا گیا۔
https://x.com/Amjadafridi1/status/1704715445348213242?s=20
پولیس کے مطابق نثار خان کے ریسٹورنٹ پر ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں روایتی کھانے کے لیے آتے ہیں اور اکثر غیر ملکی سیاحوں خصوصاَ خواتین کے ساتھ بات چیت اور مذاق بھی کرتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیوز بھی بنا لیتے ہیں۔
مطابق نثار خان ٹک ٹاک پر بھی سرگرم ہیں اور انہی ویڈیو کے ساتھ میوزک لگا کر ٹک ٹاک پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔ پولیس کا موقف ہے کہ نثار خان کی حرکات کی وجہ سے بدنامی بھی ہو رہی تھی۔ ایف آئی ار کے مطابق نثار خان کے خلاف عوامی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نثار خان اپنے ریسٹونٹ میں غیرملکی سیاحوں کے ساتھ کھلے عام نازیبا حرکات کرتے ہیں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہیں جس میں نثار خان کو سیاحوں کے ساتھ کھلے عام نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیوز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی نثار خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔