سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
راولپنڈی ( کرائم رپورٹر ، نوائے ٹیکسلا )تھانہ گنجمنڈی اور آراے بازار کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے، آگاہی واکس میں پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تھانہ وارث خان کے علاقہ میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے پولیس افسران نے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرزدئیے،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور نقصانات کے حوالے سے مساجد اور ڈور ٹو ڈور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں،پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، بطور معاشرہ اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں،