ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی تاریخی کامیابی،لائرز راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا
راولپنڈی ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی تاریخی کامیابی،لائرز راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا، یاسر عرفان گجر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ممبر ایگزیکٹو اینڈ میڈیا کوآرڈینیٹر نے میڈیا سے گفتگوکے دوران بتایا کہ یہ ہسپتال وکلاء برادری اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جانب سے ایک عظیم تحفہ ہے، جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔ سابقہ نمائندگان کی محنت ، لگن ، جوو جہد ، ساتھ اور مشاورت سے موجودہ کابینہ نے شب و روز انتھک محنت اور عزم و استقلال کے ساتھ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے ہسپتال کی تکمیل اور افتتاح کا سہرا ہماری کابینہ کے سر سجایا۔ یہ ہسپتال صرف ایک طبی مرکز نہیں، بلکہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ انکا مزید کہنا تھاکہ افتتاحی تقریب میں وکلاء برادری کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ منصوبہ صرف ایک ہسپتال نہیں بلکہ وکلاء برادری کے لیے ایک تاریخی کامیابی اور ناقابلِ فراموش سنگِ میل ہے۔ اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے معزز ممبران، سینئر و جونیئر وکلاء، لیڈی لائرز، جوڈیشل افسران، پیرالیگل اسٹاف، کلرک صاحبان اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔راولپنڈی ڈینٹل اینڈ جنرل ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر خاقان عباسی، کو چیئرمین ڈاکٹر صالحہ اور دیگر ڈاکٹرز و عملہ بھی لائرز کی خدمت کیلئے موجود تھا۔ اس کے علاوہ ہائیکورٹ بار کے سابق صدور اور سیکرٹریز ، لیڈران نے بھی خصوصی شرکت کی، جن میں جسٹس عبادالرحمان لودھی، ذوالفقار عباس نقوی، محمد الیاس شیخ، شیخ احسن الدین، حسن رضا پاشا، تنویر اقبال خان، حیدر علی مرزا، جی ایم شاہ، احسن حمید للہ، خرم مسعود کیانی، راجہ عامر، خلیل الرحمن اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں راولپنڈی بار کے صدر سردار منظر بشیر، نائب صدر نائلہ فیصل ملک، سیکرٹری اسد اور ممبرانِ ایگزیکٹو نے بھی اس تاریخی موقع پر بھرپور شرکت کی، جبکہ ہائیکورٹ کی ایگزیکٹو باڈی کے ملک جواد خالد، شبیر احمد مرزا، حامد اقبال خان، اسماء عباسی اور خود یاسر عرفان گجر نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔اس موقع پر مقررین نے اپنی تقاریر میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی موجودہ کابینہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے وکلاء برادری کے لیے اس ناقابلِ یقین منصوبے کو حقیقت میں بدل کر ایک عظیم کامیابی حاصل کی