Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

پاکستانتازہ ترینلوکل نیوز

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار افراد کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں۔بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف پاور ڈویژن کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ملک بھر سے اب تک دس ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 23 ہزار 152 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، بجلی چوروں سے مجموعی طور پر 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کرکے 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 9 ہزار 564 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ حیکسو میں دو ارب 69 کروڑ، پیسکو میں دو ارب 42 ارب روپے ریکور کیے گئے ہیں۔سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے مزید بتایا کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *