اٹک : دریائے سندھ سے قیمتی معدنیات نکالنے کا معاملہ، ملزمان گرفتار
اٹک (شہزاد انجم بٹ سے)با اثر افراد کی ملی بھگت سے عرصہ پندرہ سال سے مسلسل دریائے سند ھ سے سو نا نکالنے کا عمل جا ری ،پندرہ سال بعد اسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز اٹک نے مقدمہ درج کراکر ملزمان کو گر فتاراور ان کا سامان قبضہ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی حدود میں گزشتہ پند رہ سال سے اعلی حکومتی شخصیات کی ملی بھگت سے دریا ئے سندھ سے سو نا نکالنے کا کام بغیر کسی وقفہ سے جاری ہے اور اربوں روپے کا سو نا نکالا جا چکاہے اس سلسلہ میں اسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز اٹک نے تھانہ صدر اٹک میں ایف آ ئی آر درج کرائی کہ دریائے سندھ نزد باغ نیلا ب کے قریب قانون شکن افراد غیر قانونی معدنیات کی تلاش اور چوری کر رہے ہیں ،تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے غیر قانونی معدنیات کی تلاش کرنے والے ملزمان شرب افضل ولد میر افضل سکنہ ڈھوک کھٹانہ گوجر خان ضلع راولپنڈی، شکیل احمد ولد رب نواز سکنہ کامرہ روڈ محلہ مدنی کالونی اٹک ، ذاکر خان ولد مقدم شاہ اور گل زمان ولد عثمان سکنائے اکوڑہ خٹک کو گرفتار کرکے ملزمان سے معدنیات کی تلاش کے لیے استعمال کیے جانے والی ایسکویٹر مشین اور دیگر اوزار بھی برآمد کر لیے ہیں ۔