نینو ٹیکنالوجی میں دنیا کی دوسری بڑی سائنسدان پروفیسر
آپ جس سرتاپائے حجاب میں خاتون کی تصویر دیکھ رہے ہیں،یہ نینو ٹیکنالوجی میں دنیا کی دوسری بڑی سائنسدان پروفیسر تسلیم کی گئی ہیں،ان کا نام پروفیسر ڈاکٹر نجلا الردادی ہے۔ سائنس کی دنیا کی عظیم ترین سمجھی جانے والی سٹین فورڈ یونیورسٹی مسلسل دو سال سے انہیں یہ ٹائٹل دے رہی ہے۔ غیر نامیاتی کیمسٹری اور نینو کی یہ قابل ترین پروفیسر گرین نینو ٹیکنالوجی کیلئے مرکبات تیار کرنے میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپلائی کرنے کے حوالے سے کئی پیٹنٹ رکھتی ہیں،سادہ زبان میں کہاجائے تو نینو ٹیکنالوجی انتہائی باریک اور ننھے ننھے آلات یا مشین بنانے کی ٹیکنالوجی کو کہا جاتا ہے۔نہوں نے کجھوروں سے کینسر کا علاج بھی دریافت کیا ہے۔ وہ 2023 میں شہزادی نورا بنت عبدالرحمن یونیورسٹی ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں،اس کے علاوہ بھی وہ کئی ایوارڈز رکھتی ہیں۔انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر بھی اپنا اکاونٹ (@nsor2644) بنایا ہوا ہے،اس پر بیت اللہ اور مسجد حرام کی تصاویر بھی لگائی ہوئی ہیں،جس سے ان کی دین پسندی اور دینداری اضح ہوتی ہے۔ان کا حجاب بتارہاہے کہ ترقی کرنے کیلئے کپڑے اتارنے کی ضرورت نہیں