تھانہ صدر واہ پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتاردوکلو سے زائد چرس برآمد
واہ کینٹ (کرائم رپورٹر) تھانہ صدر واہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش دھر لئے،تھانہ صدر واہ پولیس نے ملزم محمد فہیم سے 01کلو440گرام چرس، جبکہ ملزم محمد بلال سے 01کلو260گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا