معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی ( ایجسنی نیوز)معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار,دہشتگرد حافظ قاسم رشید کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق دہشت گرد حافظ قاسم رشید دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کا رہنما تھا ،گرفتار دہشتگرد نے عاصم اور اسحاق نامی لوگوں کے ذریعے امجد صابری کا قتل کروایا،گرفتار دہشتگرد نے 4 رینجرز اہلکاروں اور 2 پاک فوج کے جوانوں کے قتل کا اعتراف بھی کیا،
گرفتار دہشتگرد نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب 2 آرمی اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا،