ملٹی گارڈن بی 17سرکاری نمبر پلیٹ والی فرچونر گاڑی نے دو موٹر سائیکل سوار وں کا کچل دیا، ڈرائیور فرار
اسلام آباد (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ملٹی گارڈن بی 17 میں سرکاری نمبر پلیٹ والی فرچونر گاڑی نمبریGAE701 نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بر ی طرح کچل دیا،اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی،گاڑی ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا،دونوں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا،حالت خراب ہونے پر پم ہسپتال منتقل، زرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،سنگجانی پولیس پم ہسپتال پہنچ گئی،معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں،