Tuesday, January 21, 2025

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترین
تھانہ واہ کینٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاریمقامی انتظامیہ کا پولٹری ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون، پولٹری ایسوسی ایشن نے گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کو بلا جواز قرار دے دیاحکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سنیچر گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگچارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP کا تھانہ پڑانگ کا دورہتھانہ صدر واہ پولیس اور ڈکیت گینگ کا مقابلہ فائرنگ سے ایک ملزم ہلاکایس آئی جان محمد نے دوران گشت ملزم نذیر حسین شاہ سے چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاقومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا، جہیز لینے والوں کوکم از کم 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہےنادرا نے5 سال میں جعلی اور غیر اہل افراد کے 71 ہزار 849 کمپیوٹرائز شناختی کارڈ بلاک کر دیئےالخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ وطالبات کیلئے تقریب کاانعقادچیک اینڈ بیلنس کے لیے سبطین خان کا چیف کوآرڈینیٹر ہونا بہت ضروری تھا,سردارحسن علی شاہراجہ عامرسعید کے والدراجہ محمد سعیدکی برسی کی دعائیہ تقریب عقیدت و احترام سے لائق علی چوک میں منائی گئیٹیکسلا کے عوام کے لیے خوشخبری الیکٹرک بس سروس کا آغاز کرایہ صرف 50روپےامریکہ میں قدرتی آفات کی تباہ کاریاں ,آگ اور برف کے طوفان کا سامنا، جیمز وڈز کا گھر خاکسترٹیکسلا بار کے سالانہ الیکشن اختتام پذیر ہوگئے، صدر اور جنرل سیکرٹری کا پینل کراس ہوگیا
انٹرنیشنلتازہ ترین

ایران میں حجاب کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کیلئے سزائیں مزید سخت کرنے کا بل منظور

ایرانی پارلیمنٹ نے لباس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے لیے سزاؤں کو مزید سخت کرنے کا بل منظور کر لیا۔

حکومت نے خواتین کو سر ڈھانپنے اور مہذب لباس پہننے کی تاکید کی ہے، ورنہ بل کے تحت انہیں پندرہ سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کو ابھی بھی گارڈین کونسل سے منظوری درکار ہے۔

بل کے مطابق ایران میں حجاب کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی خواتین کے خلاف مستقبل میں اور بھی سخت سزائیں اور جرمانے لاگو کیے جائیں گے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی اراکین پارلیمنٹ نےیہ بل آزمائشی بنیادوں پر تین سال کے لیے نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسلامی لباس کے ضابطوں سے متعلق اصلاحات کے اس تازہ ترین ورژن میں لباس سے متعلق شرائط کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

ان قانونی اصلاحات میں اسلامی لباس کی خلاف ورزی کی انتہائی صورتوں میں 15 سال تک قید اور 5000 یورو سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خواتین کو ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔

لباس کے مقرر کردہ معیار کی خلاف ورزی کی صورت میں مشہور شخصیات کو خاص طور پر سخت سزا دی جائے گی۔

اس حوالے سے ان پر 15 سال تک کی پیشہ ورانہ پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ عدلیہ ان مشہور شخصیات کے اثاثوں کا 10واں حصہ بھی ضبط کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مہسا امینی نامی ایک کرد خاتون کی حجاب کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتاری اور پھر ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ان ہلاکت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

شوبز سے تعلق رکھنے والی بہت سی نامور ملکی شخصیات نے ان مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

حکومت نے اس بل کو اپنے مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل ہی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا۔ ساتھ ہی ایک سیاسی چال کے طور پر پارلیمنٹ کی بھرپور موجودگی میں ووٹنگ کے بجائے ایک کمیشن نے ان اصلاحات کی منظوری دی۔

اب ان مجوزہ اصلاحات کو حتمی منظوری کے لیے علماء پر مشتمل گارڈین کونسل کے نگران ادارے میں پیش کیا جائے گا۔

اس پیش رفت کو اسلامی جمہوریہ کے خلاف خواتین کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں پر علماء اور سیاسی قیادت کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔

ان مظاہروں کے بعد ملک میں روزمرہ زندگی لوٹ آئی ہے تاہم بڑے شہروں میں بے شمار خواتین ہیڈ اسکارف کئی مخالفت کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *