چارسدہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر PSP کا تھانہ پڑانگ کا دورہ
چارسدہ( بیوروچیف پشاور ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفرپی ایس پی نے آج تھانہ پڑانگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے میں جاری تزئین و آرائش کے کام اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او چارسدہ کو تھانے میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے زیر تعمیر حصوں اور تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی پی او چارسدہ نے مزید ہدایت دی کہ تمام کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او چارسدہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تھانے کی حدود میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مستعد رہیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانے کی تزئین و آرائش کا مقصد نہ صرف ایک بہتر ماحول فراہم کرنا ہے بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو بھی مضبوط کرنا ہے۔ڈی پی او چارسدہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔