پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی جعلی کولڈ ڈرنکس،مصالحہ جات ضبط,بھاری جرمانے
راولپنڈی(بیورورپورٹ)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدائت پر سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کے تحت صحت دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروئیوں کا آغاز کردیا گیا،راولپنڈی میں 852 لیٹر کولڈ ڈرنکس،جہلم میں ایک سو بیس لیٹر ملاوٹی دودھ،75 لیٹر کولڈ ڈرنکس، اور پچیس کلو مصالحہ جات،چکوال میں 63 پیکٹس گٹکا تلف کردیا گیا،جعلی کولڈ ڈرنکس پر راولپنڈی میں معروف ہسپتال کی کینٹین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی،جبکہ جہلم میں زائد المیعاد مصالحہ جات کی فروخت پر کریانہ سٹور کے مالک پر بھاری جرمانہ کیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے سیف سٹی پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے،ملاوٹی عناصر کی سر کوبی کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں