رسول کریم ﷺ کی کامل اتباع اوراولیاء کرام سے محبت قرب الٰہی کا ذریعہ ہے، مفتی احمد حسن باچا
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) رسول کریم ﷺ کی کامل اتباع اوراولیاء کرام سے محبت قرب الٰہی کا ذریعہ ہے الفقیر سید جعفر بادشاہ الحسینی ؒ نے اپنی ساری زندگی احکام خداوندی اورسنت مصطفٰے ﷺ کی پیروی میں گزاردی،آل رسول ہونے کے ناطے سید جعفر بادشاہ اسوہ رسول ﷺ کا کامل نمونہ اور پیکر حسینی ؓ کا مظہرتھے ان کی نگاہ خاص سے مردہ قلوب ذکر الٰہی سے منورہوجاتے،ان کا فیضان شرق وغرب میں آج بھی جاری وساری ہے ان خیالات کا اظہار مفتی احمد حسن باچا،صاحبزادہ آصف سیفی نے سید جعفر بادشاہ الحسینی ؒ کے دسویں سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا عرس کی مرکزی تقریب کی صدارت قاری حبیب جان نے کی جبکہ مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا حمید جان سیفی اور صاحبزادہ محمد عبداللہ باچا تھے سید عبیدالرحمٰن باچا اور احمد حسین باچا کی زیرنگرانی محمد طاہر سیفی،صوفی توقیرالاسلام حسینی سیفی، حاجی حنیف سیفی، محمدعثمان سیفی نے عرس کے انتظامات بحسن وخوبی انجام دیے ثناء خوان عبدالقدیرسیفی،ظفیرگل خادم، رفاقت علی شاہ،ثاقب سیفی اور نقاش سیفی نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاورکیے عرس کی تقریب میں مرکزی آستانہ عالیہ سیفیہ لاہور سے صاحبزادہ نجیب اللہ سیفی،صاحبزادہ عاشق اللہ، سیف اللہ،اسداللہ،عبداللہ، صاحبزادہ رضا، کلرسیداں سے حاجی محمد اسحاق خصوصی طورپر شریک ہوئے جبکہ ننکانہ صاحب سے محمدطارق، سیالکوٹ سے سعید احمد،واہ کینٹ سے مختاروکیل،شمس الزماں،محمد علی شاہ سمیت سید جعفر باچا صاحب الحسینی ؒکےمریدین، متوسلین اورعقیدت مندوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔