واہ کینٹ : منشیات فروش سپلائرز سمیت گرفتار، ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) تھانہ واہ کینٹ کی موثر کاروائی،واہ کینٹ میں منشیات ڈیلر کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی سے منشیات ڈیلر اور ساتھیوں کی مزاحمت،پولیس کی مناسب حکمت عملی سے منشیات ڈیلراور 02 سپلائر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد،پولیس کو ہیومن انٹیلی جنس سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات ڈیلر کے پاس منشیات کی کھیپ آئی ہے جو آگے اپنے سپلائرز کو دیرہاہے،پولیس نے بر وقت کاروائی کر کے منشیات فروش سمیت دو منشیات کے سپلائرز کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے