بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی (نمائندہ نوائے ٹیکسلا) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جلوسوں کے روٹسں تعمیر و مرمت کے کام کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک کے حوالیسے جامع پلان تشکیل دیا جائے تاکہ لوگوں کو سفر دوران کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ نماز جمعہ کے دوران لاؤڈ سپیکر کے استعمال کرنے، جلوسوں میں بڑے ٹرالر اور میوزیکل گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اس حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں جلوسوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو، سیرت مرکزی میلاد کمیٹی کے ممبران سمیت سرکاری ادروں کے سربراہان نے شرکت کی