نگران حکومت کا غریب عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(نمائندہ نوائے ٹیکسلا )مہنگائی کی ستائی عوام پر نگران حکومت ایک اور پٹرول بم گرانے کے لیے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت یکم اکتوپر کو پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اظافہ کرنے جا رہی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 30روپے مزید .اضافہ کا امکان ہے ۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات اضافہ کی سمری منظوری کے لیے بھجوا دی ہے
سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے۔ 30 روپے اضافہ کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 360 روپے تک جا پہنچے گی۔ بحرحال اسکا حتمی فیصلہ اور اطلاق سمری منظور ہونے کے بعد ہی ہو گا۔