پنجاب سپیرئیر کالج ٹیکسلاکی جانب سے واہ کینٹ سکائی لینڈ پارک میں سپورٹس گالا اور کلچر ڈے کا انعقاد
واہ کینٹ (رپورٹ۔ سید عمیر علی)اس موقع پر کالج کے ڈائریکٹر ہمایوں خان خٹک،پرنسپل سردار محمد شفیق کے علاوہ اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی، مقررین کا کہنا تھا کہ بچوں کا رجحان فزیکل سرگرمیوں کی جانب کم ہوتا جارہا ہے،انکا رجحان سوشل میڈیا کی جانب بڑھتا جارہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو دوبارہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے،
کیونکہ جب تک بچے جسمانی طور پر صحت مند نہیں ہوتے وہ زہنی طور پر اپنے آپ کو فٹ نہیں رکھ سکتے،ایڈوانس ممالک میں اس پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے،انٹر نیٹ کی سہولت کے باوجود انکے گراونڈ آباد نظر آتے ہیں، سپورٹس گالہ اینڈ کلچرل ڈے میں شریک طلبا کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ایونٹ کو بہت زیادہ انجوائے کیا ہے انکا کہنا تھا کہ،پڑھائی کے ساتھ فزیکل سرگرمیاں بھی ناگزیر ہیں اس قسم کے ایونٹ میں حصہ لینے سے انسان ایکٹیو رہتا ہے، منتظمین کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کا مقصد طلبا میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،