ٹیکسلا:نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریا ں تحصیل صد ر فیاض خان تنولی کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس
واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)صدر مسلم لیگ ن (تحصیل ٹیکسلا) فیاض خان تنولی کی رہائش گاہ واہ کینٹ میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں سابق ایم پی اے صدر مسلم لیگ ن(ضلع راولپنڈی) حاجی ملک عمر فاروق سمیت تحصیل ٹیکسلا کے قومی و صوبائی ٹکٹ ہولڈرز امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 بیرسٹر عقیل ملک، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 18 ذیشان صدیق بٹ، سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 19 راجہ سرفراز اصغر،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی18 ابرار دلدار خان، اصغر علی اعوان،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 19 سید امجد حسین شاہ، ملک امجد اور شیر محمد تنولی ایڈوکیٹ شریک تھے، اجلاس میں 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کِیا گیا کہ پارٹی کی دی گئی ہدایات کے مطابق جلد از جلد تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی،استقبالیہ تیاریوں کے حوالے سے قبل مسلم لیگ ن کے ورکرز کی 12 اکتوبر بروز جمعرات کو میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں ڈویژنل صدر اور کوآرڈینیٹر سعد رفیق اور عطاء اللہ تارڑ خصوصی شرکت کریں گے،اجلاس میں ورکرز کی بھرپور شرکت کیلئے تمام دوستوں کو ذمہ داریاں دی گئیں اور تیاریوں کا کہا گیا۔