ایشیا کپ؛ پاک بھارت میچ ریزرو ڈے تک ملتوی
روہت شرما 56 جبکہ شبمن گِل 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ روکے جانے سے پہلے ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ ابتداء میں کوشش کریں گے جلد وکٹیں لیکر بھارت کو پریشر میں لائیں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی سمیٹنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کے ایل راہول کو شیرس ایر کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔