راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں آٹے کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں، انتظامیہ بے بس
راولپنڈی (نمائندہ نوائے ٹیکسلا)راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں آٹے کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں، بیس کلو آٹے کا تھیلا تین ہزار روپے تک فروخت ہونے لگا، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سیمت پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ،شہریوں نے روٹیاں ہاتھوں میں اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کرایا،شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،ایک طرف حکومت نے بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ کر کے ان سے جینے کا حق چھین لیا ہے تو دوسری طرف آٹے کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ سابقہ ادوار میں دس کلو آٹے کا تھیلا 648روپے میں دستیاب تھا، شہریوں نے آرمی چیف ، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1200روپے مقرر کی جائے،اور آٹا کی قیمتوں میں از خود اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں،