سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ فراست علی شاہ کی کینٹ کے وارڈز میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدائت
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے ٹیکسلا)واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او فراست علی شاہ نے ہر مہینے واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف وارڈز میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے میڈیکل سٹاف نے وارڈ نمبر9پٹھان کالونی احمد پور شرقی راشد مہناس روڈ پرکو نسلر وارڈ نمبر9واہ کنٹونمنٹ بورڈ فرخ سلیم خان کے ڈیرے پر فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 200سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور انھیں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں اہلیان علاقہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر واہ کنٹونمنٹ بورڈ فراست علی شاہ کے اس فلاحی پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اس پروگرام کے تحت لوگوں کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہو گی اور شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔