ڈاکٹر سعید طلال اسرائیلی بمباری میں اپنے خاندان سمیت شہید ہوگئے
واہ کینٹ ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )حالیہ اسرائیلی بربریت کے شکار ہونے والے فلسطینیوں میں ایک ڈاکٹر سعید طلال بھی ہیں جو گزشتہ رات اسرائیلی بمباری میں اپنے خاندان سمیت شہید ہوگئے ہیں۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائیں۔ ڈاکٹر سعید طلال کا رہائشی تعلق غزہ سے تھا۔ بین الاقوامی قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی اور ترکی کے ایک یونیورسٹی میں پڑھا رہے تھے۔ پچھلے سال ڈاکٹر کمال صاحب کی دعوت پر واہ کینٹ تشریف لاے رہائش گاہ پر ان کے ساتھ ایک تفصیلی نشست اور ملاقات رہی۔ ان کا یہ دورہ مسئلہ فلسطین کی آگہی کے حوالے سے تھا۔ انہوں نے اس بات کا خصوصی ذکر کیا کہ اردو زبان میں مسئلہ فلسطین پر بہت کم مواد موجود ہے جس پر توجہ کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر سعید طلال وقاص صاحب کے سوال پر بورڈ پر نقشہ بنا کر اسرائیل اور غزہ کی صورتحال بیان کر رہے ہیں ڈاکٹر سعید طلال صاحب ابدی جنتوں میں پہنچ چکے اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرماے آمین