ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا میں ایم ایس ڈاکٹر نبیلہ کاشف کی زیر نگرانی ہفتہ صحت کا دوسرا روز
ٹیکسلا(بیوروچیف نوائے ٹیکسلا) سول ہسپتال ٹیکسلامیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نبیلہ کاشف اور اے ایم ایس ڈاکٹر آصف کے زیر نگرانی ہفتہ صحت جاری ہے۔
ہفتہ صحت کے دوران مریضوں کو فری ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات ہفتہ صحت کا آغاز کیا گیا جس میں ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لیے ہیپاٹائٹس بی اور سی، شوگراور حاملہ خواتین کے خون کے ٹیسٹ بالکل مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ مریضوں کو ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن بھی مفت لگائی جا رہی ہے۔ ایم ایس سول ہسپتال ٹیکسلا ڈاکٹر نبیلہ کاشف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیکسلا واہ کی عوام کو پیغام دیا کہ عوام ہفتہ صحت کے دوران زیادہ سے زیادہ ہسپتال میں آئیں جہاں انکو مفت طبی معائنہ اور مفت ٹیسٹ و ویکسینیشن سے استفادہ حاصل کریں۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایسے اقدام خوش آئند ہیں۔ ہفتہ صحت کے موقع پر، سینیئرکنسلٹنٹ ڈاکٹر مصباح، ڈاکٹر نیاز، ڈاکٹر یوسف اور ڈاکٹرشائستہ و دیگر مریض کا معائنہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیز کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام سے نا صرف عوام الناس میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی نا صرف آگاہی پھیلے گی بلکہ متوسط طبقہ بروقت طبی سہولت سے استفادہ حاصل کرے گا۔