Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترینلوکل نیوز

نواب آباد جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

واہ کینٹ (کرائم رپورٹر، نوائے ٹیکسلا)واہ کینٹ جی ٹی روڈ نواب آباد پر دو موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا،جمیل آباد کے رہائشی فضل رازق نے میڈیا کو بتایا کہ میرا بیٹا کامران رازق جو کہ اسلام آباد میں ملازمت کرتا ہے ڈیوٹی سے واپس آیا،دن دو بجے کے قریب دو موٹر سائیکل سوار جو کی شکل سے افغانی لگتے تھے نے اس سے گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی چھین لی اور جلالہ روڈ پر تیزی سے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ون فائیو پر دی، ایف آئی آر کے لئے تھانہ صدر واہ میں درخواست دی ہے، ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،فضل رازق کا کہنا تھا کہ دس ماہ قبل بھی میرے بیٹے کو دس ماہ قبل بھی ڈاکووں نے لوٹا تھا، فضل رازق کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر واہ کی حدود میں شہریوں کو سر عام دن دیہاڑے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے،فضل رازق نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کے جان و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور علاقہ میں پولیس کی موثر گشت ناگزیر ہے،

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *