بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم عدالت سے باعزت بری، ملزم کی پیروی سید اکرار حیدر شاہ ایڈووکیٹ کر رہے تھے
ٹیکسلا(کرائم رپورٹر، نوائے ٹیکسلا) بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم بری۔ سابق صدر ٹیکسلا بار سید اکرار حیدر شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم فیضان علی سکنہ لوسر شرفو واہ کینٹ کو بری کرنے کا حکم سنا دیا تفصیلات کے مطابق ملزم فیضان علی کے خلاف تھانہ صدر واہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 921/23 مورخہ 24 جون 2023 بجرم زیر دفعہ 376 ت پ کے تحت درج رجسٹر کرایا گیا ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھجوا دیا اور پھر ملزم کو ٹرائل کے بعد شازیہ ظفر راجہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت سے 13 مارچ 2024 کو عمرقید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ملزم فیضان علی نے سابق صدر ٹیکسلا بار سید اکرار حیدر شاہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں مذکورہ فیصلے کے خلاف اپیل کی سید اکرار حیدر شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ٹھوس قانونی دلائل کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے ملزم فیضان علی کو بری کرنے کا حکم سنا دیا